ای ایم پی جی کو یونی کارن کا اعزاز حاصل،، کاروباری قدر ایک ارب ڈالر سے زائد

EMPG

EMPG

لاہور : زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی اور او ایل ایکس کے حالیہ انضمام کے بعد ای ایم پی جی کو ”یونی کارن” کا درجہ حاصل ہو چکا ہے۔ ای ایم پی جی اور او ایل ایکس گروپ نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا ء کیلئے کاروبار ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ڈیل میں مشترکہ طور پر 150 ملین ڈالر کی نقدسرمایہ کاری بھی کی گئی ہے ۔ای ایم پی جی پاکستان کی سب سے بڑی پراپرٹی ویب سائٹ زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ہے،اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات ، سعودیہ اور اردن میں ’بیوت‘ ، بنگلہ دیش میں ’بی پراپرٹی‘،مراکش اور تیونس میں ’مبوّب‘ جبکہ تھائی لینڈ میں ’کائیڈی‘ کے نام سے پراپرٹی پورٹل اس گروپ کی ملکیت ہیں۔

ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ اس کامیابی پراللہ کے شکرگزار ہیں اور انشااللہ مزید سنگ میل بھی مستقبل میں عبور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہماری پراپرٹی کے حوالے منفرد اور کارآمد سوچ اور جدید ٹیکنالوجی کے درست استعمال کا اہم کردار ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد صارفین کو مسائل کا درست حل دینے میں ایک سمت اور آگے بڑھے ہیں۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او اور ای ایم پی جی کے شریک بانی ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہاکہ ای ایم پی جی اپنے قیام کے بعد سے ہی ترقی کی شاہرہ پر گامزن ہےاور زمین اِس عرصے میں اس کا ہمسفر رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ گروپ کا یونی کارن کا درجہ حاصل کر لینے سے ایک اور سنگ میل عبور ہوا ہے جو کہ صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔ اس سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ پاکستان میں اسٹارٹ اپس کیلئے سازگار ماحول موجود ہے اور اس ملک کے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں مزید ترقی کی بے پناہ صلاحیت بھی ہے۔#

جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
برائے رابطہ: سالار سلیمان، نظامت تعلقات عامہ؛ salaar@zameen.com, 0300-8567531