ہمارے ہسپتال کا مد مقابل ترکی میں تو ایک طرف پوری دنیا میں نہیں ہے: صدر ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ضلع قیصری کا ‘ KANKA بچوں کا ہیماٹولوجوی اور اونکولوجی ہسپتال’ پوری دنیا کے بچوں کے لئے امید بنے گا۔

صدر ایردوان نے کل ایرجئیس یونیورسٹی کے KANKAبچوں کے ہیماٹولوجی اور اونکولوجی ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ہسپتال ایک ہی وقت میں 40 بچوں کو بون میرو منتقل کر سکے گا۔ میری تمنا ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے بنایا گیا یہ ہسپتال قیصری شہر کے، ہمارے ملک کے اور دنیا بھر کے بچوں کو مبارک ہو۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یہ ہسپتال اپنے بون میرو منتقلی ، تھیلسیمیا، ہیموفیلیا اور فوری علاج کے شعبوں کے ساتھ ہمارے ملک کے اہم ترین اور بڑے ترین مراکزِ صحت میں سے ایک ہے۔ ہسپتال اپنی صلاحیت کے اعتبار سے ایک ہی وقت میں 40 بچوں کو بون میرو منتقلی کی سہولت فراہم کر سکے گا۔ حتیّ کہ اس صلاحیت کے ساتھ ہسپتال کا مدّ مقابل ترکی میں تو ایک طرف پوری دنیا میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ ضروری عملے کی تعیناتی اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے بعد ہمارا ہسپتال زمانہ قریب میں نہ صرف ہمارے علاقے کے بلکہ پوری دنیا کے بچوں کے لئے ایک امید بن جائے گا ۔

میں شخصی طور پر اور پوری ملت کی طرف سے مخّیر حضرات اور ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔