صرف 4 گھنٹے نیند کے باوجود تندرست زندگی گزارنے والوں میں جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

Sleep

Sleep

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ تندرست زندگی کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے تاہم حیران کن طور پر بعض افراد صرف چار گھنٹے سو کر دیگر افراد کی طرح بھرپور زندگی گزارتے ہیں جسے ماہرین مخصوص جینیاتی بناوٹ کہتے ہیں۔

تجربے کیلئے ماہرین نے چوہوں کے اسی جین میں ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کیں جس سے ان کی نیند کم ہونا شروع ہوئی۔ ایک اندازے کے مطابق چوہوں کی نیند میں 55 منٹ کی کمی ہوئی۔ اس دوران چوہوں کے دماغ کے مخصوص حصے جو نیند کو کنٹرول کرتا ہےاس کی سرگرمی کو مسلسل نوٹ کیا جاتا رہا۔
اس دوران سائنسدانوں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اے ڈی آر بی ون دماغی خلیات کو جگائے رکھنے میں معاون اور پھر نیند کی تکمیل کی وجہ بھی بنتا ہے۔ قبل ازیں ماہرین کی ٹیم یہ جان چکی تھی کہ ایک اور جین ڈی ای سی ٹو بھی نیند کی ضرورت کو کم کرتا ہے۔

یہاں یہ امر انتہائی حیران کن ہے کہ اتنی کم نیند لینے کے باوجود مخصوص جینیاتی تبدیلی والے افراد پر مضر اثرات نہیں ہوتے اور وہ دیگر افراد کی طرح صحتمند زندگی گزارتےہیں۔