24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں کورونا سے7 ہزار افراد ہلاک

Corona Patient

Corona Patient

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا سے مزید 7 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ 5 لاکھ کے قریب نئے کیس سامنے آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا سےمزید 1100 مریض انتقال کرگئے اور 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 58 ہزارسے زائد مریضوں کا اضافہ بھی ہوا۔

کوونا وبا سے شدید متاثر ہونے والے ملک میکسیکو میں بھی1100 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا سےمتاثر ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جب کہ اموات 19 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔