ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکیورٹی عملے اور متاثرین میں تصادم، 3 افراد ہلاک

Housing Society Protest

Housing Society Protest

گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی عملے اور متاثرین میں تصادم ہو گیا جب کہ سیکیورٹی عملہ کی طرف سے لاٹھی چارج اور فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 3 افراد دم توڑ گئے۔

گوجرانوالہ کے علاقہ موضع اٹاوہ میں قائم ہونے والی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیخلاف 70 سے زائد متاثرین نے احتجاج کیا کہ ان سے جو وعدہ کیا گیا تھا کہ ان کی 336 کنال اراضی کو مبینہ جعل سازی سے اشٹام کی مدد سے اپنے نام کر لیا ہے اوران کے واجبات 336 کروڑ ادا کیے جائیں اگر رقم نہیں دینا تو ان کو کمرشل پلاٹس دیے جائیں لیکن ان سے وعدے وفانہ کیے گئے۔

احتجاج کے دوران سیکیورٹی عملہ اور مظاہرین آپس میں الجھ پڑے عملہ نے مظاہرین پر لا ٹھی چارج اور فائرنگ کی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا، تصادم اور گارڈز کی فائرنگ سے سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین افراد رانا عمران، محمد امجد اور تنزیل دم توڑ گئے۔