حوثیوں کا سعودی عرب پر بمبار ڈرون حملہ ناکام

Drone Attack

Drone Attack

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کر کے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پرحملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔

ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌ کے حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌ کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

عرب اتحادی فوج کے مطابق کل جمعہ کے روز الحدیدہ گورنری میں حوثی ملیشیا نے 8 ڈرون طیارے فضا میں چھوڑے۔ انہوں‌ نے حوثیوں‌ کی طرف سے طیاروں کو فضا میں چھوڑنے کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔