حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص، بے نظیر آباد اور سانگھڑ کی دوسرے مرحلے لئے کوالیفائی

 ONLINE KARATE

ONLINE KARATE

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سینٹی عبدالحمید کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر نگرانی ” COVID-19کراٹے کاتا Eٹورنامنٹ 2020ء “مقابلوں کا پورے ملک میں مرحلہ وار کلبز اور ڈسٹرکٹس کی سطح پر آغاز ،جس میں 16سال کے لڑکے اور لڑکیاں آن لائن کراٹے کاتا کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ،صوبہ سندھ میں پہلے مرحلے میں 6اضلاع کے کراٹے کلب کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں ضلع حیدر آباد کے عامر خان ،علی لغاری ،رمشا لغاری سکھر کے عبدالستار خان ،عبدالغفار خان ،لاڑکانہ کے نذیر علی شیخ ،نسیم علی شیخ ،میر پور خاص کے حسنین علی لغاری ،عمران علی ،بے نظیر آباد (نواب شاہ) کے معاذ ۔سعد نذیر ،سانگھڑ کے محمد زبیر خلجی ،فاروق احمد بنگلزئی نے کامیابی سمیٹ کر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔سندھ کے دیگر اضلاع کے مقابلوں کے بعد تیسرے مرحلے میں سندھ انٹر ڈسٹرکٹ Eکراٹے تورنامنٹ منعقد ہوگا اور جیتنے والے 2لڑکے اور 2لڑکیاں بین الصوبائی مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔سینسی عبدالحمید نے پاکستان کراٹے فیڈریشن کی زیر نگرانی کوائڈ 19ای کراٹے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہاہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہوگئیں ہیں۔

ایسی صورتحال میں فیڈریشن کے اس مثبت اقدام کی وجہ سے نہ صرف کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو قائم رکھا جاسککے گا بلکہ کراٹے کو فروغ حاصل ہوگا اور کلب کی سطح سے بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو پاکستان کی نمائندگی کرکے ملک اور بیرون دنیا ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔