آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

Indian Squad

Indian Squad

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے ۔

بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما،کے ایل راہول ، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر ریشبھ پنٹ،ایشان کشن،ہاردک پانڈیا،راویندرا جڈیجا،راہول چاہر، راوی ایشون ، اکشر پٹیل ،ورون سی ،جسپریت بمراہ ،بھوونیشور کمار اور محمد شامی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ 3 ریزور پلئیرز شریاس ائیر ،دیپک چاہر اور شار دل ٹھاکر بھی شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی بھی بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں مگر وہ بحیثیت کھلاڑی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے مینٹور (Mentor)کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ شائقین دھونی کا بحیثیت مینٹور ٹیم کے ساتھ ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔