آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں

Babar Azam

Babar Azam

نیوزی لینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مزید 2 پوائنٹس حاصل کرکے اسٹیواسمتھ سے فاصلہ کم کرلیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے نمبرون پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کا کوئی بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، محمدعباس رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی کوئی پاکستانی پہلے 10 کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے جب کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے،ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے اور بھارت کے جدیجا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔