ادلیب پر اسد قوتوں کے تازہ حملوں میں 6 شہری ہلاک

Idlib Attacks

Idlib Attacks

ادلیب (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں بشارالاسد انتظامیہ کے لڑاکا طیاروں کے ادلیب کے سول مقامات پر حملوں میں ابتدائی معلومات کے مطابق 2 بچوں سمیت 6 شہری جان بحق ہو گئے ہیں۔

اسد انتظامیہ نے آج علی الصبح ادلیب کے مرکزی و مضافات میں بمباری کی ۔

سول دفاعی حلقوں سےحاصل کردہ معلومات کے مطابق ادلیب شہر کے مرکز میں 2 ، نیرب گاوں میں 2 بچوں سمیت 4 شہری لقمہ اجل بن گئے۔

حملوں میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے تو جاری حملوں کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجا رہا ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے ادلیب میں 9 جنوری دوپہر 2 بجے سے فائر بندی کے اطلاق پر عمل درآمد شروع ہونے کی اطلاع دی تھی۔