ادلیب پر روس اور اسد انتطامیہ کے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری

Idlib Russia Attacks

Idlib Russia Attacks

ادلیب (اصل میڈیا ڈیسک) روسی جنگی طیاروں کے ادلیب کے غیر عسکری علاقے کی حدود میں واقع علاقوں پر حملوں میں مجموعی طور پر 5 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی سول ڈیفنس حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق کل رات روسی طیاروں کی جانب سے پھینکے گئے بم کے بعد میں پھٹنے کے نتیجے میں 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فوجی مخالفین کے طیارہ واچ ہاوس کے مطابق روسی لڑاکاطیاروں کے علی الصبح فطریہ نامی گاوں پر فضائی حملے میں 2 شہری ہلاک جبکہ 5 شہری زخمی ہو گئے۔

روسی طیاروں نے کفرن بل تحصیل اور سرجے گاوں پر بھی بمباری کی۔

دوسری جانب اسد قوتوں اور ایرانی تعاون کے حامل دہشت گردوں نے علاقے کے متعدد مقامات کو خشکی سے نشانہ بنایا۔