آئی جی پنجاب نے 7 روز بعد بھی سی سی پی او لاہور کے اہم خط کا جواب نہیں دیا

Umar Sheikh - Inam Ghani

Umar Sheikh – Inam Ghani

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے لیے اختیارات مانگ لیے تاہم آئی جی پنجاب نے 7 دن گزر جانے کے بعد بھی جواب نہ دیا۔

سی سی پی او عمر شیخ نے 20 ستمبر کو آئی جی پنجاب انعام غنی کو خط میں درخواست کی تھی کہ شہر میں روز بروز جرائم بڑھ رہے ہیں، جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہو وہاں دبنگ آفیسر تعینات کیے جانے چاہئیں، اس لیے انہیں ڈی ایس پیز کے تبادلوں کا اختیار دیا جائے۔

سی سی پی او نے وضاحت کی کہ پہلے بھی کئی بار ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے اختیارات سی سی پی او کے پاس رہے ہیں تاہم آئی جی پنجاب نے 7 روز بعد بھی کوئی جواب نہیں دیا۔