آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران آج وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

Chief Minister of Sindh

Chief Minister of Sindh

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کی جانب سے چھٹیاں منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ نے تمام سینئر افسران کو آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں پولیس افسران کی جانب سے چھٹیوں کی درخواستیں واپس لینے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ نے آج سی ایم ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کے تمام سینئر افسران کو طلب کیا ہے جن میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جیز کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ آج صبح 11 بجے پولیس افسران سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں تاہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد افسران نے چھٹیاں مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔