آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے: گورنر پنجاب

 Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر تحریک انصاف کے رہنما انیل مسرت نےکہاکہ بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ، محمد سرور پرانے ساتھی ہیں، ناراض نہیں لگتے، یہ آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔

انیل مسرت کا کہنا تھا کہ عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔