سامراجی طاقتوں کے سامنے نہ سر جھکایا تھا اور نہ ہی جھکائیں گے: ایردوان

 Recep Tayyip Erdoan

Recep Tayyip Erdoan

انقرہ (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کی وبا تاحال قابو میں ہے۔ صدر نے انقرہ میں باشقند صنعتی زون میں کالیون گونیش نامی ایک ٹکنالجی کارخانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران عالمی وبا سے متعلق کہا کہ حالیہ دور میں متاثرین کی تعداد میں جزوی اضافہ ضرور ہوا ہے البتہ صورت حال فی الوقت قابو میں ہے۔

صدر نے مشرقی بحیرہ روم کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک صدی قبل ہم نے سیور معاہدے کو ردی کی نظر کر دیا تھا جبکہ آج بھی ہم مشرقی بحیرہ روم میں ہمارے حقوق سے انحراف کرنے والوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم سے لیبیا تک کے علاقے میں جاری یہ جائز کوششیں ملکی مفادات کی نہیں بلکہ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے ،اور کوئی بھی طاقت اس علاقے میں موجود تیل اور گیس کے وسائل سے ہمیں محروم نہیں رکھ سکتی ۔