اہم معاملات پر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، وزیراعظم ایوان میں موجود

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ہدایات کی روشنی میں اہم معاملات پر قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔مشترکہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ بل، اسلام آباد متروکہ وقف املاک بل اور دیگر بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں پہنچ گئے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھی ایوان میں موجود ہیں۔

قبل ازیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج کےاجلاس کی اہمیت سمجھیں، پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف بلز کو منظور کرانا ہے، تمام ارکان مشترکہ اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔