ضلع شرقی میں صفائ ستھرائ کی بہتری کیلئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنا کردار ادا کرے، معید انور

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں صفائ ستھرائ کی بہتری کیلئے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنا کردار ادا کرے، کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لہذا ضلع شرقی کی ہر یوسی میں بروقت کچرا اٹھنا اور ٹھکانے لگنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اختر علی شیخ،اپوزیشن لیڈر بلدیہ شرقی ذوالفقار قائمخانی و دیگر افسران کے ہمراہ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اے ڈی سنجنانی ودیگر سے صفائ اور متوقع برسات سے قبل نالہ صفائ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ اور اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی ودیگر نے ایم ڈی ایس ایس ڈبلیوایم بی کو کچرا اٹھانے وٹھکانے لگانے کے حوالے سے علاقوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی جس پر ایم ڈی بورڈ نے کہا کہ ضلع شرقی میں صفائ ستھرائ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے باہمی اشتراک عمل سے بہتری لائیں گے،ضلع شرقی میں نظام کو کافی حد تک بہتر کیا گیا ہے جن جگہ کوتاہیاں ہیں وہاں ازالہ کیا جائیگا۔

اس موقع پر چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے متوقع برسات کے پیش نظر نالہ صفائ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی افسران سے آگاہی حاصل کی اور نالے سے نکلنے والے کچرے کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا کرنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں اس سلسلے میں باہمی تعاون کا فقدان ہوگا تو مسائل بڑھیں گے سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ اپنے نیٹ ورک کو یوسیز سے مربوط طریقے سے منتقل کرے تو کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا نظام مثالی ہو جائے گا اجلاس میں پارلیمانی لیڈر ایم کیوایم پاکستان محمد غوث رکن کونسل ڈاکٹر ندیم ایکسئین بی اینڈ آر توقیر عباس، ڈائریکٹرز پارکس شباہت حسین، اقبال شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر راشد فیاض اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز نجم الحسنین، سلیم فاروقی، محمد سلیم ودیگر افسران بھی موجود تھے.