عمران عباس نے خاتون مداح کو اپنے گھر رشتہ بھیجنے کی اجازت دے دی

Imran Abbas

Imran Abbas

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکار عمران عباس نے خاتون مداح کو اپنے گھر رشتہ بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔

عمران عباس نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں سے سوالات کرنے کا سیشن شروع کیا جس میں بہت سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔

ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ فارغ اوقات میں ڈرامے نہیں دیکھتے تو پھر کیا دیکھتے ہیں؟ جس پر عمران عباس نے کہا کہ میرا جب بھی موڈ ہوتا ہے تو میں اینمل پلانٹ، نیشنل جیو گرافک، تعمیراتی شاہکار کی ڈاکیو منٹری یا پرانا پی ٹی وی چینلز دیکھتا ہوں لیکن کوئی نیوز چینل نہیں دیکھتا کیوں کہ ان چینلز کا مزاج زہر آلود ہے جو مجھے شدید بے چینی اور پریشانی میں مبتلا کرتا ہے۔