عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، حملہ علی موسیٰ گیلانی کے گارڈز نے کیا: پی ٹی آئی

Imran Khan - Caravan Firing

Imran Khan – Caravan Firing

اسلام آباد/ملتان (جیوڈیسک) ترجمان تحریک انصاف کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ اوکاڑہ جلسے کے بعد اوکاڑہ سے لاہور واپسی کے دوران پیش آیا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی اے ایف ایف 148 نمبر کی لینڈ کروزر میں سوار تھے۔ فائرنگ کرنے والے گارڈز ایم این سی 1111 نمبر کی گاڑی میں سوار تھے۔ ترجمان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

علی موسیٰ گیلانی کا ردعمل
واقعے پر اپنے ردعمل میں علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ پتوکی کے نزدیک 5 تیز رفتار گاڑیوں نے اوور ٹیک کیا۔ آخری گاڑی نے میری گاڑی کو ہٹ کیا جس سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا۔ گاڑی والوں کی میرے گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی لیکن ہم نے کوئی فائرنگ نہیں کی۔ 15 پر کال کرنے پر پتہ چلا کہ عمران خان کا قافلہ جا رہا تھا۔ فائرنگ کا الزام بے بنیاد ہے۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی نے خود پر حملے کا الزام بھی لگا دیا، کہتے ہیں حملہ کس نے کیا آج رات ساڑھے بارہ بجے لاہور میں پریس کانفرنس کر کے حقائق سامنے لاؤں گا۔