عمران خان کو عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے۔ سردار ایاز صادق

Sardar Ayaz Sadiq

Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالت سے نااہل کروایا جا سکتا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عنقریب وزیراعظم عمران خان کے خلاف نئے کیسز سامنے آنے والے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ عمران خان کو عدالت کے ذریعے نااہل قرار کروایا جا سکتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل پر بات کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ایف اے ٹی ایف کا بل پاس کروانا حکومت کے لیے مشکل ہوگا کیونکہ اپوزیشن کے نمبرز زیادہ ہیں۔