کیا عمران خان دنیا کے سب سے وجیہہ وزیرِ اعظم ہوں گے؟

حیرت انگیز طور پر انٹرنیٹ پر ایسی کئی ویب سائٹیں پائی جاتی ہیں جو دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں اور سیاست دانوں کی خوبصورتی کا مقابلہ کرتی رہتی ہیں۔

Justin Trudeau vs Imran Khan

Justin Trudeau vs Imran Khan

حیرت انگیز طور پر انٹرنیٹ پر ایسی کئی ویب سائٹیں پائی جاتی ہیں جو دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں اور سیاست دانوں کی خوبصورتی کا مقابلہ کرتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویب سائٹ hottestheadsofstate.com ہے جو اپنے نام کے مصداق دنیا کے حسین ترین سربراہان کی ریٹنگ کرتی ہے۔

فی الحال اس فہرست میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو سب سے اوپر، سپین کے پیدرو سانچیز دوسرے، جب کہ بھوٹان کے شہنشاہ جگمے گھیسار نامگیل وانگچک تیسرے نمبر پر ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر بحث چل رہی ہے کہ اگر اگلے چند دنوں کے اندر اندر عمران خان اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو کیا وہ کسی ملک کے سب سے وجیہہ سربراہ بن جائیں گے؟