عمران خان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے: مریم نواز

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کل کیا ہو گا یہ تو صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ کرسی اور طاقت کاغلط استعمال اور اسے دائمی سمجھ لینے والےکا انجام ایسا ہی ہوتا ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کےطالب علم ضرور غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگےآتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کی ذاتی اور سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگر بدترین حالات کے باوجودان کا کوئی ساتھی چھوڑکر نہیں گیاکیونکہ انہوں نے ہر کسی کو عزت دی، صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، طاقت کارعب نہیں جمایا،دھمکیاں نہیں دیں، تمسخرنہیں اڑایا، کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی۔

مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کودیکھ کر عبرت ہوتی ہے، تکبراورگھمنڈکاپہاڑ اُن لوگوں کےدرپر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانےکو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا، یہ سب مکافاتِ عمل نہیں تو اورکیا ہے؟ انسان کوانسان ناسمجھنےوالےکایہی انجام ہوتا ہے۔