’ عمران خان کا نواز شریف سے گھبرانا بنتا ہے‘

 Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

آزاد کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نواز شریف سے گھبرانا بنتا ہے۔

آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جو ایک پیج کا راگ الاپتے تھے، نواز شریف نے وہ پیج پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان ہر صبح اٹھ کر سوچتا ہے کہ آج نواز شریف سے انتقام کیسے لینا ہے، عمران خان کو انتقام سے خوشی ملتی ہوگی لیکن اس سے مہنگائی کم نہیں ہوتی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی۔