عمران صاحب گھبرانا شروع کر دیں، یہ عوام کا آپ کیلئے پیغام ہے: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب گھبرانا شروع کر دیں، یہ عوام کا آپ کیلئے پیغام ہے، ایک سال میں معیشت کو کم از کم 26 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا جھوٹ اور نالائقی ثابت ہونی نہیں، ہوچکی ہے، عمران خان صاحب، آپ آئی ایم ایف جا نہیں رہے، جاچکے، ایک سال میں تاریخی 11 ہزار ارب قرض لیا گیا، آلو، پیاز، ٹماٹر، دالیں، روٹی، مہنگی ہونی نہیں، ہوچکی ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا، 25 لاکھ نوکریاں چھین چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا گیس 200 اور بجلی 100 فیصد مہنگی ہو چکی، گیس، بجلی اور دوائیوں کے بِلوں میں ڈاکہ ڈالا جاچکا، ہسپتالوں میں مفت علاج اور دوائیاں بند ہوگئیں، ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو چکی، ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ 162 ارب کا خسارہ ہو چکا ہے، پشاور میں ایک ارب درخت لگنے تھے مگر نہیں لگے۔