عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا: مریم اورنگزیب

Marriyum Aurangzeb

Marriyum Aurangzeb

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، آپ ٹویٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران مافیا کے قیمتیں بڑھانے پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش خصوصاً سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ نمایاں ہے۔

مصنوعی نہیں بلکہ چور عمران مافیا نے دانستہ مہنگائی کی، کیونکہ بنی گالہ کے گھر کا خرچ اور زمان پارک کا گھر تعمیر کروانا تھا۔