آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: فواد حسن فواد اور اہلخانہ پر فرد جرم عائد

Fawad Hassan

Fawad Hassan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں جج محمد اکمل خان نے سابق وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ رباب حسن، وقار حسن اور انجم حسن پر فرد جرم عائد کر دی۔

ملزمان نے جرم کی صحت سےانکار کیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کےخلاف بیانات کےلیے گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔