نااہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت ڈوب گئی: مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

ملتان (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے معیشت ڈوب گئی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پاکستان کو موجودہ حکمرانوں کے رحم کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ان کی وجہ سے معیشت ڈوب گئی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی ریاست کے وجود کے لیے خطرہ ہے لیکن اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اپنا کردار ادا نہیں کر رہیں، اپوزیشن رہنما بھی کنفیوژن کا شکار ہیں اور ان کی کمزوری سے حکمران مضبوط ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کبھی مائنس ون تو کبھی خود کو آخری آپشن کہتے ہیں، احتساب کا نعرہ لگانے والے اب وزرا کے خلاف کارروائی کریں۔

حکومتی اتحادی جماعتں سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مینگل صاحب اپنے مؤقف پر مضبوط نظر آرہے ہیں جب کہ ق لیگ اور ایم کیو ایم بھی مختلف چیزوں پر حکومت سے اختلاف رکھتی ہیں۔