یوم آزادی سٹی پریڈ شہر کراچی کی تاجر، صنعتکاروں اور کھلاڑیوں کی جانب سے خیر مقدم

INDEPNDECE DAY PARADE

INDEPNDECE DAY PARADE

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کراچی کی جانب سے یوم آزادی سٹی پریڈ شہر کراچی کے تاجر صنعتکاروں اور کھلاڑیوں کا خیر مقدم ،زندگی کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا یوم آزادی سٹی پریڈ کے حوالے سے زبدست جوش وخروش ،شہر کراچی کے تاجر و صنعتکاروں اور کھیلوں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سٹی پریڈ میں بھر پور شرکت کی یقین دہانی کے ساتھ عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یوم آزادی سٹی پریڈ میں بھر پور شرکت کریں اور اس تاریخی پریڈ کو کامیاب بنا ئیں تاکہ شہر کراچی کا بین الاقوامی تشخص اُجاگر ہو سکے۔

دریں اثناء کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینٹر غلام محمد خان نے کہاکہ 18اگست کو یوم آزادی سٹی پریڈ کے حوالے سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے پریڈ کی تیاریاں زو رو شور کے ساتھ جاری ہے یوم آزادی سٹی پریڈ بارہ دری تا ٹاور تک منعقد ہوگی جس میں فوک ڈانس ،قومی نغموں اور کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا جائیگا غلام محمد خان نے بتا یا کہ سٹی پریڈ انشا اللہ تاریخی ایونٹ ثابت ہوگی اس حوالے سے شہر کراچی کی عوام اور تمام طبقوں کی جانب سے حوصلہ افزاء رسپانس مل رہے ہیں انہوںنے کراچی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی سٹی پریڈ میں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنا کر یہ ثابت کردیں کہ شہر کراچی امن سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔