بھارت میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف

India Corona

India Corona

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا کی نئی قسم کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا کی نئی قسم ’ڈبل میوٹنٹ‘ نئی دہلی سمیت مختلف علاقوں میں رپورٹ ہوئی ہے، کورونا کی نئی قسم کے کیسز مہاراشٹرا، گجرات اور پنجاب میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق مہاراشٹرا میں کورونا کی نئی قسم کے 20 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے تاہم کورونا کیسز میں اضافے اور نئی قسم میں کسی تعلق کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ڈائریکٹر سینٹر فار مالیکیولر مائیکرو بائیولوجی راکیش مشرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیلنے والی نہیں ہے، ڈبل میوٹنٹ وائرس، وائرس کی دو اقسام سے مل کر بنتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گذشتہ 14 روز سے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں کورونا کے ایک لاکھ35 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔