fbpx

بھارت 5 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کرے تو بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019 کے فیصلوں پر نظرثانی کرے تو پاکستان حل طلب تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان معاملے پر سیاسی سمجھوتہ نہ ہوا تو وہاں دوبارہ سے خانہ جنگی ہو سکتی ہے لہٰذا افغان طالبان کو امن عمل سے جوڑے رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے، دوحہ میں شروع امن عمل استنبول کانفرنس کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کے فیصلوں پر نظرثانی کرے توپاکستان حل طلب تمام مسائل پر بات کرنے کو تیار ہے، ہم جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ دونوں ملکوں کے لیے خودکشی ہوگی اس لیے پاکستان اور بھارت کوبیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم اوزکے درمیان بات چیت کا دونوں اطراف سے خیر مقدم کیا گیا، سیز فائر پر بھارتی رہنماوں نے عزم کا اعادہ کیا تو ہم نے اور کشمیریوں نے خیرمقدم کیا، بھارتی اقدام سے کشیدگی میں کمی آئی جس کا دونوں جانب خیر مقدم کیا گیا ہے۔