بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا عیسائی انتظامیہ کے اسکول پر حملہ

India Schools Attack

India Schools Attack

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں ہندوانتہاپسندی عروج پر۔مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے عیسائی انتظامیہ کے زیرنگرانی چلنے والے اسکول پر دھاوا بول دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے ایک اسکول پر ہندوانتہاپسندوں نے دھاوا بول دیا۔ پتھراؤ کیا اسکول میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اساتذہ اور دیگر عملے کو دھمکیاں دیں۔

ہندو انتہاپسندوں کے حملے کے وقت اسکول میں امتحانات ہو رہے تھے۔ہندو انتہاپسندوں کے حملے سے خوفزدہ بچے ڈیسک کے نیچے چھپ گئے اور بمشکل جان بچائی۔

ہندو انتہاپسندوں نے زبردستی مذہب تبدیل کرانے کا الزام لگا کراسکول پر حملہ کیا تھا۔ بھارتی پولیس نے حسب روایت انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔