بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔ عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے توجہ ہٹانے کیلئے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

بھارت کی گھسے پٹے پلان پر عملدرآمد کرنے کی تیاری، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عزائم سے متعلق عالمی برادری کو خبر دار کر دیا۔ انہوں نے کہا بھارتی میڈیا کا جھوٹا دعویٰ ہے کہ افغانستان سے کشمیر میں دہشت گرد آ گئے۔

وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ دہشتگرد جنوبی بھارت میں داخل ہو گئے، دنیا خبردار رہے بھارت کوئی مس ایڈونچر کر سکتا ہے۔