یا ہم ختم ہوجائیں گے یا پھر بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر

Raja Farooq Haider

Raja Farooq Haider

آزاد کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ یا ہم ختم ہو جائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا کیونکہ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اب ہندوستان بھی بات کرے گا، ہر کوئی بات کرے گا، مظلوم کشمیریوں کی منزل بہت قریب نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا، ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہو سکتا، کشمیریوں کو سرحد کے دونوں جانب آنے جانے کا حق ہے، ہم بہت بڑی تعداد میں ایل اوسی کی جانب مارچ کریں، 9 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں یہ آپشن شامل ہے، یہ مارچ سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہو گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جارح کے مقابلے میں مظلوم کھڑا ہوتا ہے تو دنیا کی ہمدردی مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔