بھارت نے نوجوت سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا

Navjot Singh Sudhu

Navjot Singh Sudhu

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق 5 روز کے ویزے کے باوجود سدھو کو عین وقت پرا ٹاری پر روک لیا گیا جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لیے واہگہ پر موجود افراد واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو بھارتی حکام نے نوجوت سدھو کو واہگہ سے جانے کی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن سدھو کے واہگہ پہنچنے پر بھارتی حکام نے انہیں روک لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ نوجوت سنگھ سدھو اب کرتارپور سے پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنا ہے۔