بھارت میں ایک بار پھر جوہری مواد چوری، پاکستان کا تحقیقات کا مطالبہ

Zahid Hafeez Chaudhry

Zahid Hafeez Chaudhry

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری کے تازہ ترین واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت میں دو لوگوں کو تابکاری مواد کیلیفورنیم رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیلیفو رنیم سخت تابکاری اثرات رکھنے والا زہریلا مواد ہے، بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کا 4 ماہ میں یہ تیسرا واقعہ ہے، رواں برس مئی اور جون میں بھی بھارت میں بالترتیب 6 اور 7 کلو یورینیم پکڑا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں تابکاری مواد کی چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔