چین میں کرونا وائرس نے 1110 افراد کی جان لے لی

China Corona Virus

China Corona Virus

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چین میں کرونا وائرس کی وباء سے انسانی جانوں‌ کے ضیاع میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اعدادود شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے متاثرہ صوبے ‘ہوبی’ میں مزید 94 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اب تک چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1110 تک جا پہنچی ہے۔

چین کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوبی صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 1638 کیس سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ ہوبی صوبہ چین میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اسے ‘کرونا بستی’ دیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں منگل کے روز عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر اڈھانوم گیبریسوس نے کہا تھا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

جنیوا میں روز مرہ کی بنیاد پرکرونا کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب میں گیبریسوس نے کہا کہ اگرچہ کرونا کا اس وقت 99 فی صد وجود صرف چین میں ہے مگر یہ دنیا کے تمام ممالک کےلیے خطرہ ہے۔

حالیہ ایام میں چین میں کرونا وائرس سے نمٹنے اور اس کے علاج کے طریقوں پرغور کے لیے 400 سائنسدادن کام کررہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے اہم بات کرونا کا دوسرے ممالک میں پھیلائو روکنا اور چین میں جانی نقصان سے بچانا ہے۔