بھارت ورکنگ بائونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے : خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارت پچھلے کئی ماہ سے ورکنگ باؤنڈی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کے لئے ورکنگ باؤنڈری پر درجہ حرارت کم کرنا ہو گا۔

بھارت کے دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت امن مذاکرات میں مخلص نہیں اور نہ ہی بھارت امن کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کے محلہ اراضی یعقوب میں ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ صرف عوامی مفاد کے لئے نہیں کیا ۔ پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں عوام کی خاطر نہیں بڑھائیں۔ حکومت عوام کو سہولیات اور بہتر معیار زندگی فراہم کرنا چاہتی ہے ۔