بھارتی اداکار عرفان خان، ظہیر عباس اور عمران خان کے پرستار رہے

Irfan Khan

Irfan Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) حال ہی میں انتقال کرنے والے بھارتی اداکار عرفان خان سابق پاکستانی کرکٹرز ظہیر عباس اور عمران خان کے پرستار تھے۔

ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی نوجوانی کے دنوں میں ظہیر عباس اور عمران خان کا زبردست مداح تھا،ایک پاک بھارت میچ کے موقع پر میں نے ظہیر کا آٹوگراف بھی لیا،وہ پہلا موقع تھا جب میں نے کسی سے آٹوگراف لیا، عمران خان بہت خوبصورت تھے،ان کی بولنگ میں بہت اچھال تھی،اب بھی وہ بہت شاندار دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکار عرفان خان کی وفات پر ویرات کوہلی اور ساروگنگولی نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔