بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی

Indian Army LOC Firing

Indian Army LOC Firing

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر میں ڈیرہ شیرخان، سندھارا اوربمروچ گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کےلیے قریبی طبی مرکز منتقل کیاگیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے دوران بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور بلاشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد شہری شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔