بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعروں سے گونج اٹھا

New Delhi

New Delhi

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

نئی دہلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن بھارتی یوم جمہوریہ سے صرف دو دن قبل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان موٹر سائیکلوں پر آئے اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں اور ان تمام لوگوں کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔