fbpx

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری زخمی

Indian Army Firing

Indian Army Firing

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ستوال سیکٹر کے گاؤں مدار پور پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔