بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منہ کے بل گر پڑے

Narendra Modi

Narendra Modi

کانپور (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر پڑے، وہ کانپور میں نمامی گنگا پروجیکٹ کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے تھے۔

نریندر مودی ہفتے کو بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور پہنچے اور سب سے پہلے دریائے گنگا کے تحفظ کے حوالے سے قائم نیشنل گنگا کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔

وہ اجلاس کے بھارت دریائے گنگا کی صفائی اور دیگر کاموں کا جائزہ لینے کے لیے گنگا گھاٹ بھی پہنچے جہاں سے واپسی پر سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھارتی وزیراعظم لڑکھڑا کر گر منہ کے بل گر گئے۔

ملاقات کے دوران نریندر مودی اپنی قومی زبان ہندی میں گفتگو کر رہے تھے اور ایک مترجم اسے انگریزی میں ترجمہ کررہا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گرتا ہوا دیکھ کر ان کے ساتھ موجود سیکیورٹی گارڈز آگے بڑھے اور انہیں سہارا دے کر دوبارہ کھڑا کیا۔

نریندر مودی کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر بھارتی شہریوں نے مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے نریندر مودی کے گرنے کو ملکی معیشت میں آنے والے زوال سے جوڑنے کی کوشش کی۔