بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ پاکستانی سنگرز کے مداح

Arjit Singh

Arjit Singh

ابوظبی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ پاکستانی سنگرز کے مداح نکلے۔

متحدہ عرب امارات میں لائیو کانسرٹ کے درمیان بالی وڈ کے گلوکارارجیت سنگھ نے پاکستانی سنگرز کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔ ارجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ شفقت امانت علی اورخصوصا عاطف اسلم کی آواز اور گائیکی کے دیوانے ہیں۔

ارجیت سنگھ نے مودی سرکار کے ہندو انتہاپسندوں کے ردعمل سے خوف زدہ ہوئے بغیرسوال کیا کہ پاکستانی آرٹسٹوں کوبھارت میں پرفارم کرنے کیوں نہیں دیا جاتا۔ پاکستانی گلوکاروں کو بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دینی چاہئیے۔