انڈونیشیا میں کورونا متاثرین اور ہلاک شدگان کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ

Indonesia Corona Victims

Indonesia Corona Victims

انڈونیشیا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی آبادی والے ملک انڈونیشیا میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز اور اس وبا کے باعث ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں تیرہ ہزار سات سو سینتیس نئی انفیکشنز ریکارڈ کی گئیں اور کووڈ انیس کے مزید تین سو اکہتر مریض انتقال کر گئے۔

یہ اس سال جنوری کے بعد سے نئی انفیکشنز اور اموات کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔

انڈونیشیا میں اب تک یہ وائرس تقریباﹰ دو ملین شہریوں کو متاثر کر چکا ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی اب چون ہزار چھ سو باسٹھ ہو گئی ہے۔