دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

Indus River - Children Drowning

Indus River – Children Drowning

ٹھٹھ (اصل میڈیا ڈیسک) جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔