مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی کر دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جو فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اور ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔