مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول نہ ہوئی تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

گجرات (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں جب کہ عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہ و بکا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔