وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی انتقال کر گئے

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ رفیق انتقال کر گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی بتایا کہ شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں ادا کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔