عالمی برادری ایران کے سامنے ڈٹ کر رہے، سعودی عرب

Adil Al Jabir

Adil Al Jabir

ریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے امورِ خارجہ کے ذمہ دار وزیر ِ مملکت عادل الا جبیر نے عالمی برادری سے ایران کے سامنے “مصصم ارادے” کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

الا جبیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ سعودی سرکاری پیٹرولیم فرم آرامکو پر حملوں کے پیچھے ایران کا رفرما ہے، بقیق اور حارث تیل تنصیبات پر ایرانی اسلحہ کے ذریعے حملہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ بیک وقت عالمی منڈی میں توانائی کی مانگ کو ہدف بناتے ہوئے پوری دنیا پر ایک حملہ ہے۔

اس حملے کو’ ایران کی سخت گیر اور حملہ آور سیاست کی ایک کڑی ‘کے طور پر بیان کرنے والے جبیر نے عالمی برادی کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ایران کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہونے کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کی اس حرکت کے سامنے خاموشی اختیار کرنا اس کی دشمنانہ کاروائیوں میں تیزی آنے کی راہ ہموار کرے گا اور یہ چیز نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کو متاثر کرے گی۔