بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

Crude oil

Crude oil

ویانا (اصل میڈیا ڈیسک) خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عالمی منڈی میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خام تیل کی طلب میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل تھی جو مزید کم ہوکراب 17 سال کی کم ترین سطع پر آگئی ہے، اس طرح ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔

دوسری جانب صرف ایک روز میں میں امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد کمی کے بعد 25 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 4.52 فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے اور لاک ڈاؤن ہونے پر تیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمت ميں مزید کمی ہوسکتی ہے۔